لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے 95 قیمتی موبائل فون برآمد کر لیے۔ترجمان کسٹمز کے مطابق گزشتہ رات شارجہ سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 501-9P پر آنے والے مسافر، سیالکوٹ کے رہائشی ممتاز مظفر کے سامان سے یہ قیمتی موبائل فون برآمد کیے گئے۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائی کلیکٹر کسٹمز طیبہ کیانی کی خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے کی گئی۔ برآمد شدہ موبائل فونز اسمگلنگ کے ذریعے ملک میں لانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔کسٹمز حکام نے مسافر ممتاز مظفر کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی