i پاکستان

کسی کو اعتراض ہے تو درخواست دائر کرے، آئینی بینچ سن کر فیصلہ کر دیگا، رانا احسان افضلتازترین

October 23, 2024

وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ اب کوئی کنفیوژن نہیں، صدرِ مملکت نے توثیق کر دی، جسٹس یحیی آفریدی ہی چیف جسٹس ہوں گے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل نے کہا کہ غلط کیا ہوا ہے؟ کیا پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے آئینی ترمیم نہیں کی؟۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی جے یو آئی کے ذریعے آئینی ترمیم میں ان پٹ دیتی رہی ہے، کسی کو اعتراض ہے تو درخواست دائر کریں، آئینی بینچ سن کر فیصلہ کر دے گا۔رانا احسان کا کہنا ہے کہ نہیں لگتا کہ کوئی وکلا تحریک شروع ہونے جا رہی ہے، ہم وکلا کو معاملے پر انگیج کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر نے مزید کہا کہ اچھا ہوتا اگر تحریکِ انصاف کمیٹی میں آ کر اپنا موقف دیتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی