i پاکستان

کسی بھی وقت اس تحریک کا آغاز ہوگا جس کا رخ اڈیالہ کی طرف ہو گا،عالیہ حمزہتازترین

September 09, 2024

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ کسی بھی وقت اس تحریک کا آغاز ہوگا جس کا رخ اڈیالہ کی طرف ہو گا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ کل قیدی نمبر 804 اڈیالہ میں بیٹھ کر جیت گیا، 22 ستمبر کو لاہور میں جلسہ ہو گا۔ عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ اگر ہم کسی کو بھائی کہتے تو ہمارے گھر اور دل کے دروازے بھی کھلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر ظلم ہوا ہے، ہم نے ہر ظلم کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا، بجائے اس کے کہ اپنی غلطیوں سے سیکھتے آپ نے پنجاب کے عوام پر پھر شیلنگ کی۔ پی ٹی آئی کی رہنما کا کہنا ہے کہ عوام نے 8 فروری کو جو مینڈیٹ دیا اس کے حقدار بانی پی ٹی آئی ہیں، حکومت کی چیخیں بتا رہی ہیں بہت سی رکاوٹوں کے باوجود عوام کو روک نہیں سکے۔ عالیہ حمزہ نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ پرامن احتجاج اور جلسے کرتے رہیں گے، اب فائنل رانڈ شروع ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی