i پاکستان

کسی بھی جماعت کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں دینا غیر متناسب ہے، بیرسٹر گوہرتازترین

July 09, 2024

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کسی بھی جماعت کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں دینا غیر متناسب ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 51 کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت کو زیادہ سے زیداہ وہ مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں جو اس کی جیتی ہوئی سیٹوں کے مطابق ہو، کسی بھی جماعت کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں دینا غیر متناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سخت حالات میں دسمبر میں اپنے تمام امیدوارواں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائی، پاکستان کے 859 حلقوں میں ہم نے 828 کو ٹکٹس دیے، عورتوں کے لیے بھی ترجیحی لسٹ جاری کی گئی تھی، ان کو کہا گیا تھا کہ کاغذات فائل کریں، اس کی اسکروٹنی بھی ہونی مگر بد نیتی پر الیکشن کمیشن نے خواتین کی اسکروٹنی 29 تاریخ تک نہیں کی۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اس کے بجائے 29 کو الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا کہ ہم ان سب کی اسکروٹنی 13 جنوری کو کریں گے، اسی دن سپریم کورٹ کا فیصلہ رات 11 بجے آیا مگر اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو آزاد نشانات الاٹ کردیے، آج کہا جاتا ہے کہ سنی اتحاد کونسلی نے کوئی سیٹ جیتی یا نہیں، حامد رضا کے کاغذات پر بھی سنی اتحاد لکھا تھا، سرٹیفکیٹ جمع ہوا تھا لیکن جب ان کو پتا چلا کہ یہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں تو ان کو بھی آزاد امیدوار کا نشان دے دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سیٹیں ہم جیت کر آئے تو ہمارے امیدواروں نے سنی اتحاد میں شمولیت اختیار کی، ہم نے 780 پیج کے کاغذات فائل کیے الیکشن کمیشن میں اور کمیشن نے اسے مانا بھی، اس کے باوجود کے ہمارا حق تھا کہ ہمیں مخصوص نشتیں ملتی، ہمیں وہ نہیں دی گئیں، ہم اس وجہ سے سپریم کورٹ میں موجود ہیں، انہی کی وجہ سے سینیٹ الیکشن خیبرپختوا میں نہیں ہوئے، ہمیں سپریم کورٹ کے ججز سے امید ہے، خوشی ہوتی کہ اگر آج ہی آرڈر آجاتا، امید ہے 2،3 دن میں فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی