i پاکستان

کسی ایک شخص کیلئے اپنے صوبے کو دائوپر نہ لگائیں، وزیر اعلی سندھتازترین

December 16, 2024

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی ایک شخص کے لیے اپنے صوبے کو داوئوپر نہ لگائیں۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اور پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی۔ وزیر اعلی سندھ نے پولیو کے اثرات اور نتائج پر بچوں سے گفتگو کی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں مہم 22 دسمبر تک جاری رہے گی۔ رواں سال سندھ میں 19 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ اور رواں سال پاکستان میں پولیو کے 63 کیسز سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے۔ اور 80 ہزار فرنٹ لائن ورکرز بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے۔ جبکہ سندھ بھر میں ٹیموں کی حفاظت پر 15 ہزار سیکیورٹی اہلکار مامور ہیں.وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ میونسپل اور ٹاون کمیٹیوں کو صفائی کے لیے واضح ہدایت دی ہے۔ جبکہ پورے سندھ میں انسداد پولیو مہم چل رہی ہے۔ پاکستان اور افغانستان رہ گئے ہیں جہاں یہ موذی مرض موجود ہے۔ سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی تبدیلی کے ساتھ مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بہت سے مسائل ہیں۔ تاہم کسی ایک شخص کے لیے اپنے صوبے کو داو پر نہ لگائیں۔ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ جبکہ کچے کے علاقوں میں بہت سی کامیابیاں ہوئی ہیں۔ اور کچے کے علاقوں میں اسکول بنانے کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر کی تعیناتی کا معاملہ وزیر اعظم اور صدر سے متعلق ہے۔ اور گورنر کے حوالے سے بحیثیت وزیر اعلی مجھ سے رائے نہیں لی جاتی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی