وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ کشمیر کو ہر حال میں آزادی ملے گی،کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلا جا رہا ہے ، پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ تھے اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ پیر کو یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آج پاکستانیوں کی بڑی تعداد کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے نکلی ہے، چاروں صوبوں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، کشمیر کو ہر حال میں آزادی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم ڈھائے گئے اور ان کی جائیدادوں پر قبضے ہوئے، 5 اگست 2019 میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، بھارت چاہتا ہے کہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلا جا رہا ہے ، پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ تھے اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی