حافظ پولیس نے کسان رہنمائو ں کے گھروں پر نقص امن کیت حت چھاپے مارتے ہوئے کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر کوگرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق چھاپوں کے دوران حافظ آباد میں کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اللہ چٹھہ کو سلطان پورہ سیگرفتار کیا گیا۔دوسری جانب جماعت اسلامی کے ضلعی امیرملک شوکت پھلروان کو بھی کوٹ چیاں سیگرفتار کیاگیا۔ واضح رہے کہ جمعرات کو کسان رہنمائو ں نے وزیراعلی ہائوس کے سامنے دھرنے کی کال دے کھی تھی ۔مزید برآں گندم کی خریداری اور باردانہ فراہمی نہ کیے جانے کیخلاف احتجاج کا اعلان کیاگیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی