وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے اعتراف کیا ہے کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے تعمیری اور مثبت میٹنگ ہوئی، پاکستان کی معاشی ترقی، جاری اصلاحات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کرسٹالینا جارجیوا نے آئی ایم ایف پروگرام پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا، کرسٹالینا جارجیوا نے اعتراف کیا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم، کرسٹالینا جارجیوا کی دبئی میں ملاقات ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں میکرو اکنامک استحکام سے متعلق مثبت فیڈ بیک ملا، حکومتی کاوشوں کی بدولت میکرو اکنامک استحکام خوش آئند ہے، حکومت کا کام پالیسی فریم ورک مہیا کرنا ہے، میکرو اکنامک استحکام موثر پالیسی میکنگ کی وجہ سے ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ سب کچھ خود کرے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ کام کرنا ہوگا، انشورنس سیکٹر ایک اچھے موڑ پر ہے۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ایگری کلچر کے شعبے میں کچھ جدت آئی ہے لیکن ابھی بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی