خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیش رفت متوقع ہے، دو دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ شروع ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے بتایا کہ جرگہ کرم تنازع کے پائیدار امن کیلئے معاہدہ کرے گا، فریقین اور کرم کے عوام امن دشمن عناصرکی سازشوں سے خبردار رہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر امن دشمن عناصر کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، راستے کھولنے کے حوالے سے بھی جلد خوشخبری ملے گی۔ ترجمان کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ ادویات پہنچانے اور مریضوں کو نکالنے کیلئے وزیراعلی کا ہیلی کاپٹر موجود ہے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے 180 سے زائد افراد پہنچائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1700 مکمل فعال ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی