i پاکستان

کرم میں مخالف گروہوں کے درمیان 10 روز کیلئے سیز فائر ہوگیا، علی امین گنڈاپور کا اعلانتازترین

November 28, 2024

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کرم میں مخالف گروہوں کے درمیان 10 روز کے لیے سیز فائر ہوگیا۔علی امین گنڈا پور نے ضلع کرم کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی خوش آئند اقدام ہے، علاقے میں پائیدارامن اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرم میں مخالف گروہوں کے درمیان 10 دنوں کے لیے سیز فائر ہوگیا ہے، نقصانات کے ازالے کے لیے تخمینہ لگایا جارہا ہے جب کہ محفوظ نقل و حمل کے لیے سکیورٹی پلان پربھی کام جاری ہے۔واضح رہے کہ کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر حملوں اور قبائل کی جھڑپوں میں مجموعی طور پر 102 افراد جاں بحق اور 138 زخمی ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی