i پاکستان

کرم میں بنکرز گرانے کا کام پھر شروع، علاقے میں کھانے پینے کی قلت برقرارتازترین

January 29, 2025

کرم اور پارا چنار میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ختم نہ ہوسکی۔کرم اور پارا چنار میں عوام کو کھانے پینے کی اشیا پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے اب تک اشیا خوردونوش سے بھرے 313 ٹرک پہنچائے جاچکے ہیں تاہم یہ ٹرک بھی خوراک کی کمی پوری نہ کر سکے۔ اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے مزید کم از کم 500 ٹرک بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب لوئر کرم میں بنکرز گرانے کا عمل ایک بار پھر شروع کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، لوئر کرم میں اب تک فریقین کے 10 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی