کرک کے علاقے میں نشے کے عادی شخص نے اپنے ہی گھر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ 2 کو زخمی کردیا۔ تفصیل مطابق کرک پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم نے بھائی، بھابھی اور بچی کو قتل کردیا ہے، جبکہ 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی