i پاکستان

کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاکتازترین

February 10, 2025

خیبر پختوا کے ضلع کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن علی الصبح دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی