i پاکستان

کراچی،پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما کے گھر ڈکیتی، 75 تولہ سونا اور لاکھوں کی نقد رقم لوٹ لی گئیتازترین

February 24, 2025

کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں مسلح ڈاکو ڈکیتی کی واردات میں اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر 75 تولہ سونا، 25 لاکھ روپے نقد، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ڈکیتی کی یہ واردات پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما قمر جان بلوچ کے گھر پر ہوئی، جو اس وقت عمرے کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔اہلِ خانہ کے مطابق ڈاکو بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ آئے اور واردات کے دوران پورے گھر کو یرغمال بنا لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی