کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آئی جس میں ملزم نے ہتھوڑا لے کر سکیورٹی گارڈ کو زخمی کرکے اسلحہ چھینا اور قریب میں موجود شہریوں سے بھی لوٹ مار کرکے فرار ہوگیا۔ کھارادر جماعت خانہ کے قریب ہتھوڑا مار ڈاکو سکیورٹی گارڈ اور شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوگیا۔ یکم مئی کو ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے کرسی پر بیٹھے سکیورٹی گارڈ کو ہتھوڑا مار کر زخمی کیا اور اس سے اسلحہ چھین کر قریب ہی کھڑے شہریوں کو بھی ہتھوڑا دکھا کر لوٹا۔ فوٹیج میں واردات کے کچھ ہی دیر بعد قریب سے پولیس موبائل کو گزرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ واردات کا مقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی