سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی کم عمر بچی کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے بچی کی عارضی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا،عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ بچی نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ وہ والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہے، بچی کے والدین 10لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں،سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ بچی کی مستقل حوالگی سے متعلق فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی،عدالتِ عالیہ نے حکم دیا کہ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر لیڈی پولیس کے ہمراہ ہر ہفتے بچی سے جا کر ملاقات کریں گی،سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر بچی سے ملاقات کے بعد رپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کرائیں،عدالتِ عالیہ نے بچی کی عارضی کسٹڈی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی