سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے آرام باغ میں کسٹمز انٹیلی جنس نے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 20کروڑ مالیت کا اسمگل شدہ کپڑا برآمد کرلیا۔کسٹمز انٹیلی جنس نے 24 مزدا ٹرک بھی تحویل میں لے لیے جبکہ رینجرز نے بھی کارروائی میں معاونت کی۔ دوسری طرف، پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کو دوران اسنیپ چیکنگ گرفتار کیا گیا۔ اسنیپ چیکنگ ناظم آباد ، مظفر کالونی اورجہانگیرآباد میں کی گئی، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی