بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم میں جاری ڈیڈ لاک برقرار ہے، حکمران اتحاد کے درمیان دوسرے مشترکہ اجلاس کی تاریخ طے نہ ہو سکی۔ ایم کیوایم نے بلدیاتی الیکشن سے قبل حلقہ بندیوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں، حلقہ بندیوں کا معاملہ الیکشن کمیشن کر سکتا ہے۔ ادھر ایم کیو ایم 9 جنوری کو کراچی میں ریلی نکالنے کے لئے متحرک ہو گئی ہے، ایم کیوایم حلقہ بندی اور انتخابی فہرستوں کے خلاف احتجاج کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی