i پاکستان

کراچی،عدالتوں میں موبائل اور انٹرنیٹ کی خراب سروس پر پی ٹی اے سے جواب طلبتازترین

May 15, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی خراب سروس کے خلاف درخواست میں متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں ماتحت عدالتوں میں موبائل اور انٹرنیٹ کی خراب سروس کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے مقف اپنایا کہ پورے سٹی کورٹ میں موبائل نیٹ ورک سروس نا ہونے کے برابر ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی سخت متاثر ہے، انٹرنیٹ اور موبائل فون کی ناقص سروس کی وجہ سے سائلین مشکلات کا شکار ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ وکیل اپنے سائل اور سائل اپنے وکیل سے رابطہ تک نہیں کرسکتا، لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سائلین گھنٹوں تک اپنے وکیل سے رابطہ نہیں کرپاتے۔ عدالت نے درخواست گزار کے موقف پر پی ٹی اے سمیت تمام موبائل کمپنیوں کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا اور سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی