تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی گیارہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں، منسوخ ہونے والی پروازوں میں مختلف مقامات کی پروازیں شامل ہیں، جن میں لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور دبئی جانے والی پروازیں شامل ہیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں کی تفصیل کے مطابق کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524، کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504، کراچی سے لاہور ایئر بلو کی پرواز پی اے 402، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145، 143، کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125، 123، کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 متاثر ہوئی۔ مزید پڑھیں:کراچی سے راولپنڈی جانیوالی تیز گام ایکسپریس روہڑی سٹیشن پر حادثے کا شکار اس کے علاوہ کراچی سے کوئٹہ فلائی جناح کی پرواز نائن پی 851، کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 304، کراچی سے لاہور فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840، کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609، کراچی سے دبئی ایئر بلو کی پرواز پی اے 110 شامل ہیں۔ ان تمام پرواز وں کے حوالے سے مزید معلومات کے لئے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی