i پاکستان

کراچی، تیز رفتار بس تلے کچلے جانے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق، ساتھی زخمیتازترین

December 23, 2024

کراچی میں تیز رفتار بس تلے کچلے جانے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔تفصیل کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، بس ڈرائیور حادثے کے فوری بعد موقع سے فرار ہوگیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت یعثوب حسین کے نام سے ہوئی، یعثوب اپنے دوست محسن کے ساتھ پرنٹنگ کا آرڈر دینے آیا تھا۔پولیس کے مطابق یعثوب حسین پرنٹنگ کا کام کرتا تھا اور سموسے فروخت کرتا تھا، زخمی ہونے والے محسن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی