i پاکستان

کراچی سمیت سندھ میں خشک سالی کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیاتازترین

January 27, 2025

پی ڈی ایم اے نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کے خدشے کا الرٹ جاری کردیا۔تفصیل کے مطابق بارشوں میں کمی کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے نے کہا سندھ میں رواں سیزن کے دوران باون فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث فروری، مارچ تک خشک سالی بڑھنے کا امکان ہے۔ الرٹ میں کہا گیا کہ نوشہروفیروز، سکھر، شہید بے نظیرآباد، جامشورو میں بھی خشک سالی کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے کراچی میں ڈپٹی کمشنرز کو متبادل انتظام کی ہدایت کردی ہے جبکہ خیرپور اور تھرپارکر کی ضلعی انتظامیہ کو بھی پیشگی انتظام کی ہدایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی