اے این ایف اور اے ایس ایف کی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے برازیل جانیوالے ملزم کے بیگ سے 80 گرائس آئس اور 4 گرام چرس برآمدکرلی، کابل کے رہائشی افغان باشندہ کو گرفتار کرلیاگیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد نیو ایئرپورٹ سوسائٹی میں نجی کوریئر آفس میں کارروائی کے دوران انگلینڈناٹنگھم بھیجے جانیوالے پارسل سے 598 گرام ہیروئن برآمدہوئی، ادھر ملتان ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے ملزم کے بیگ سے 530 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم کو حراست میں لے لیاگیا،گرفتار ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کاآغاز کردیاگیا۔کراچی میں اے این ایف نے مہران ٹائون پر نجی کوریئر آفس میں کارروائی کی،آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل کتابوں میں جذب شدہ مشکوک مواد برآمدہوا،پارسل کا مجموعی وزن 12 کلو350 گرام ہے، دوسری جانب جمرود روڈ تختہ بیک چیک پوسٹ کے قریب خیبرکے رہائشی ملزم سے 24 کلو چرس برآمد ہوئی، اے این ایف کی کارروائی میں پنجگور تربت ہائی کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 80 کلو چرس برآمدہوئی،تربت میں آئل ٹینکر سے 15 کلو کرسٹل ہیروئن برآمدہوئی، گوادر جیوانی کے قریب غیر آباد مکان میں چھپائی گئی 75 کلو چرس قبضے میں لے لی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی