محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم دو روز قبل فرار ہونے والے بندر کے بچے کو ریسکیو کرنے کے لیے پھر سٹی کورٹ پہنچ گئی ہے۔حکام محکمہ جنگلی حیات کے مطابق بندر مقامی نسل کا ہے، بندر کا بچہ درخت کی باریک شاخوں پر موجود ہے، بندر کے بچے کو بے ہوش نہیں کیا جاسکتا جان کو خطرہ ہے۔حکام محکمہ جنگلی حیات کا بتانا ہے کہ جال ڈال کر بندر کے بچے کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل سٹی کورٹ کراچی میں ملزمان کے ہمراہ لائے گئے بندر کے بچوں میں سے ایک بچہ بھاگ کر درختوں پر چڑھ گیا تھا جسے پکڑا نہ جا سکا تھا۔گزشتہ روز کی طرح آج بھی اس بندر کے بچے کی تلاش کا کام آج صبح پھر سے شروع کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی