شہر قائد کراچی میں شدید گرمی کے باوجود پانی کی بندش پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کے بعد پانی بند کرنے پر شہریوں کا پارہ ہائی ہو گیا اور شدید احتجاج کیا، مشتعل مظاہرین نے سخی حسن واٹر ہائیڈرنٹ پر دھاوا بول کر نلکے کھول دیئے، مظاہرین نے پانی بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران موقف اپنایا کہ واٹر کارپوریشن شدید گرمی میں بھی پانی فراہم کرنے میں ناکام ہے، ہائیڈرنٹ سے کمرشل نرخوں پر پانی فروخت کیا جا رہا ہے، ٹینکرز سے مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں، وزیر اعلی اور دیگر حکام نوٹس لیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی