کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ چلتی ٹرین کی انجن میں آگ ریلوے اسٹیشن فیروزہ کے قریب لگی۔ ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ مسافر اور عملہ محفوظ ہیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مزید کہا کہ ٹرین کی انجن میں لگی آگ بجھا دی گئی ۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی