کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد تھانے کے ہیڈ محرر اور 4 پولیس اہلکاروں پر رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عید کے روز گبول ٹائون پولیس نے بڑی مقدار میں اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کی۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران پتا لگا کہ گاڑی اس سے قبل نارتھ ناظم آباد تھانے میں پکڑی گئی تھی، نارتھ ناظم آباد تھانے کے ہیڈ محرر اور اہلکاروں نے 1 لاکھ 30 ہزار کے عوض گاڑی چھوڑ دی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری میں پولیس اہلکاروں پر الزام ثابت ہوگیا جبکہ اہلکاروں سے رشوت میں لیے گئے 90 ہزار روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی