i پاکستان

کراچی ، ٹرین کی ٹکر سے شہری جاں بحق، گھر کی دہلیز پر ڈاکوئوںکی شہری سے لوٹ مارتازترین

March 08, 2025

کراچی میں ٹرین کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔تفصیل کے مطابق حادثہ لانڈھی قذافی ٹان ریلوے ٹریک پر پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ لانڈھی ریلوے پولیس متوفی کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 19 میں گھر کی دہلیز پر ڈاکوئوں نے ایک اور شہری کو لوٹ لیا۔کراچی میں رمضان المبارک میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، لوٹ مار کا ایک اور واقعہ گزشتہ روز ایف بی ایریا بلاک 19 سے رپورٹ ہوا جہاں ڈاکوئوں نے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا۔لوٹ مار کی اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان لوٹ مار کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی