i پاکستان

کراچی، ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار طالب علم جاں بحقتازترین

February 25, 2025

کراچی میں ایک اور نوجوان ٹریفک حادثے میں چل بسا، پاور ہائوس چورنگی پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 15 سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاور ہائوس چورنگی پر موٹر سائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، متوفی میٹک کا طالب علم تھا۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 15سالہ سید وہاج علی کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے کے عملے نے نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کی۔متوفی وہاج علی کے ماموں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریفک حادثے سے متعلق بتایا کہ ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تھی۔کار کی ٹکر سے میرا بھانجا چلتی موٹر سائیکل سے گرا اور اس کا سر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا،انہوں نے بتایا کہ وہاج میٹرک کا طالب علم تھا اور دوستوں کے ساتھ شادی کی تقریب میں جارہا تھا۔متوفی کے ماموں نے بتایا کہ وہاج گھر میں سب سے بڑا بھائی تھا، اس کے والد کا بچپن میں انتقال ہوگیا تھا،ایک چھوٹا بھائی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی