کراچی پورٹ ٹرسٹ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی تجاوزات میں ملوث نکلے ،معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تک پہنچ گیا،(آج) جمعرات کو اہم اجلاس گا ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم افیئرز کا آج اہم اجلاس کراچی پورٹ ٹرسٹ میں منعقد ہونے جا رہا ہے جس کی صدارت چیئرمین عبدالقادر پٹیل کریں گے۔ اس اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی طرف سے تجاوزات میں ملوث ہونے کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور کے پی ٹی کے سربراہ اس حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کمیٹی کو اب تک ان افسران کے خلاف ہونے والی کاروائی کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران تجاوزات میں خود ملوث پائے گئے ہیں اور ان کا قبضہ مافیا کے ساتھ رابطہ ہے اور یہ معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تک پہنچا ہے جس کے بعد کمیٹی کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی