i پاکستان

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار 3 ملزمان انتہائی مطلوب نکلےتازترین

April 11, 2025

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار تینوں ملزمان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب نکلے۔تفصیل کے مطابق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں 3 ملزمان کی گرفتاری کے معاملے پر ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق بین الصوبائی فضلوراجن پوری گروپ سے نکلا۔ذیشان صدیقی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر پولیس افسر کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا، ٹریفک پولیس کا سیکشن افسر سب انسپکٹرعارف شاہ ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر عارف شاہ کو زخمی کر کے فرار ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ ملزمان پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے، ملزمان میں فضل حسین عرف فضلو،شوکت عرف جعمر اور ملازم حسین شامل ہیں۔ذیشان صدیقی نے مزید بتایا کہ ملزمان کا گروہ 10 سے زائد افراد پر مشتمل ہے، یہ ملزمان راجن پور کے رہائشی ہیں، صبح سویرے وارداتیں کیا کرتے تھے بکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں موٹرسائیکل چھیننے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان دوران ڈکیتی خواتین کا استعمال کیا کرتیتھے اور واردات کے وقت اسلحہ لیڈیز کے پرس میں رکھا کرتے تھے جبکہ چھنی ہوئی موٹر سائیکلوں کو حب بلوچستان میں فروخت کیا کرتے تھے تاہم ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی