i پاکستان

کراچی والے اسٹریٹ کرائمز، پانی اور بجلی بحران سے پریشان ہیں، حافظ نعیم الرحمنتازترین

June 03, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی والے اسٹریٹ کرائمز، پانی اور بجلی بحران سے پریشان ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوان موجودہ حالات سے مایوس ہو رہے ہیں، والدین اپنے بچوں کو بیرون ملک بھیجنے کا سوچ رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی والے خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں، بے حسی دیکھیں، پیپلزپارٹی کہتی ہے کہ اتنے بڑے شہر میں یہ معمول ہے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہے، مزید کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کم ہونے کے دعوے جھوٹے ہیں، پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) نے ہی بھتہ خوری اور دہشت گردی کے کلچر کو فروغ دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی