i پاکستان

کراچی، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات آج سے شروع ہونگےتازترین

April 07, 2025

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ے کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات آج 8 اپریل سے شروع ہو رہے ہیں ۔بورڈ کی جانب سے اعلامیے میں بتایا گیا ہیکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 75ہزار طلبا و طالبات امتحانات دیں گے جس کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جب کہ مراکز کی لسٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پرجاری کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ طلبا و طالبات کوکمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈجاری کیے گئے ہیں ۔بورڈ اعلامیے کے مطابق امتحانی مراکز میں موبائل فون یا کسی قسم کی ڈیوائس لے جانے پر سخت پابندی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی