i پاکستان

کراچی، نان کسٹمز پیڈ اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث 9 ملزمان گرفتارتازترین

November 29, 2024

رینجرز اور کسٹمز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کے دوران نان کسٹمز پیڈ اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق رینجر ز اور کسٹمز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر سندھ بلوچستان بارڈر پر واقع حب چیک پوسٹ، حب ریور روڈ، اتحاد ٹان، اورنگی ٹائون منگھو پیر اور پیر آباد پختون مارکیٹ بنارس کے علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں کروڑوں مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیا برآمد کرلی ہیں۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ بس اور ٹرک کے خفیہ خانوں سے کروڑوں کا سامان برآمد کیا گیا، سامان کو بسوں اور ٹرکوں کے خفیہ خانوں میں چھپایا ہوا تھا اور بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد اشیا میں کپڑا، سگریٹ، ایرانی ڈیزل، الیکٹرک آئٹمز، انجن ائل، مختلف اقسام کے کاسمیٹکس کا سامان، واشنگ پاوڈر، چھالیہ، لیپ ٹاپ، خشک دودھ، چاکلیٹ، ٹافیاں، ٹائرز، چائنہ نمک، روز مرہ استعمال کا سامان اور مختلف نوعیت کی اشیا خوردنوش شامل ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیا کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر د ی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی