i پاکستان

کراچی، میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے دکان کا مالک جاں بحقتازترین

March 19, 2025

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چھ میں میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے دکان کا مالک جاں بحق ہوگیا ۔ جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کرکے فرار ہورہے تھے تو اطراف میں موجود لوگوں نے شور مچادیا۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کردی جس سے گولی میڈیکل اسٹور کے مالک صہیب کو لگی اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ مقتول صہیب والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی ہے جو اس کیس پر کام کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی