i پاکستان

کراچی میں تین روز کے دوران ہیٹ ویو کا خدشہتازترین

May 29, 2024

کراچی میں تین روز کے دوران ہیٹ ویو کا خدشہ، شہر قائد کا درجہ حرارت آئندہ دو روز میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بتایا کہ کراچی کا درجہ آئندہ دو روز کے دوران 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب75 فیصد ہے اور مغرب سے 29کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ سردار سرفراز نے بتایا کہ اس وقت اندرون سندھ گرمی کی لپیٹ میں ہے، رواں سیزن میں اندرون سندھ کے علاقوں میں 53 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، مئی2017 میں تربت میں درجہ حرارت 54 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو ملکی تاریخ کا بلندترین درجہ حرارت ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ کے بعض اضلاع میں مسلسل ساتویں روز درجہ حرارت 50 ڈگری یا زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی