سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق جبکہ اس کا ماموں زخمی ہوگیا۔ ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 22 سالہ شیخ محمد نہال کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے 32 سالہ شیخ محمد ایاز کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والا موٹرسائیکل سوار نجی یونیورسٹی کا طالب علام سونے کے تاجروں کا سپوت اور ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھا ، واقعے میں مقتول کا ماموں زخمی ہوا تھا ، طالب علم نے زخمی حالت میں اپنے ماموں کے لائسنس یافتہ پستول سے ڈاکووں پر فائرنگ کی تھی جس میں ایک ڈاکو مارا گیا دوسرا زخمی ہوا تھا ، زخمی ڈاکو بھی پولیس مبینہ مقابلے میں مارا گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے تھانے کی حدود سپرہائی وے جمالی پل کے قریب حیدرآباد سے کراچی آنے والی سڑک پر منگل کو دیر رات ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا نوجوان 23 سالہ شیخ محمد نہال ولد شیخ محمد یوسف نارتھ ناظم آباد بلاک ایف سیفی اسپتال کے عقب کا رہائشی تھا مقتول کے بڑے ماموں شیخ محمد نیاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی لیاقت آباد سنار مارکیٹ میں دکان ہے اور وہ وہاں سنار ایسویسی ایشن کے عہدیدار بھی ہیں ، انہوں نے بتایا کہ مقتول محمد نہال ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھا اور نجی یونیورسٹی میں شعبہ آرکیٹیکچر میں تھرڈ سمسٹر کا طالب علم تھا ۔
زخمی ہونے والے ان کے بھائی 32 سالہ شیخ محمد ایاز فیملی فرینڈ کے پاس سعدی ٹاوں آئے تھے اور وہاں سے چائے پی کر واپس اپنے گھر نارتھ ناظم آباد جانے کے لیے اپنی 150 موٹرسائیکل پر نکلے تھے کہ سپرہائی وے جمالی پل بائیکو پیٹرول پمپ کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ڈاکووں نے انہیں اسلحہ کے زور پر روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں نہال کو بغل میں ایک گولی لگی ۔اسی دوران موٹرسائیکل پر عقب میں بیٹھے نہال نے موٹرسائیکل چلانے والے اپنے ماموں محمد ایاز کے نیفے میں لگا لائسنس یافتہ پستول نکلا کر اسے لوڈ کیا اور 2 ڈاکوو پر فائرنگ کردی انہوں نے بتایا کہ نہال نے زخمی ہونے کے باجوو انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورا میگزین دونوں ڈاکووں پر خالی کر دیا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا پولیس نے دعوی کیا کہ زخمی ہونے والا ڈاکو قریبی جھاڑیوں میں چھپ گیا تھا جس کی پولیس نے تلاش شروع کری تو اس نے پولیس پر فائرنگ کر دی ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے وہ ڈاکو بھی مارا گیا ،
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی