i پاکستان

کراچی میں نئے سال کا پہلا مبینہ پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ،4 موبائل فونز اور نقدی برآمدتازترین

January 01, 2025

کراچی میں نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے ساتھ سال کا پہلا پولیس مقابلہ بھی ہوگیا جس میں دو ملزمان زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد الفتح کالونی میں پولیس اور ڈاکوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ملزمان سے اسلحہ،4 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ملزمان کو ابتدائی طبی امداد کیلیے مقامی اسپتال روانہ کیا گیا ہے ان کی شناخت امان اللہ اور عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی