i پاکستان

کراچی میں مون سون کا اختتام، اکتوبر کا مہینہ گرم رہنے کی توقعتازترین

September 27, 2024

شہر قائد میں مون سون کے تحت ہونے والی بارشوں کا امکان ختم ہوگیا جبکہ دیہی سندھ کے اضلاع اور بلوچستان میں بھی بارشوں کا امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ دنوں مغربی ہواوں کے سبب شہر میں حدت محسوس کی گئی تاہم آئندہ چند روز کے دوران شہر کا موسم قدرے تیز ہواوں کے سبب بہتر رہنے کی توقع ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ اکتوبر کا مہینہ گرم رہنے کی توقع ہے اور ہرسال اکتوبر کا اوسط درجہ حرارت 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے۔ کراچی میں نومبر کے وسط سے خنک موسم کا آغاز ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی