i پاکستان

کراچی میں مختلف حادثات میں باپ بیٹے اور دوکمسن بہنوں سمیت چار افراد جاںبحقتازترین

December 20, 2024

کراچی میں گزشتہ 24گھنٹو ںمیں مختلف حادثات میں باپ بیٹے اور دوکمسن بہنوں سمیت 4 افراد جاںبحق ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق جام صادق پل پر ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والے باپ بیٹے کی شناخت رضوان اور روحان کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو حکام نے باپ بیٹے کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر میاں بیوی اور ان کا 3سالہ بچہ کورنگی اللہ والا ٹان سے آرہے تھے جہاں جام صادق پل پر کھڑے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گئے،حادثے میں باپ اور 3سالہ بچہ زخمی ہوگئے جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ خاتون محفوظ رہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرالر خراب ہوگیا تھا تو اس کا ڈرائیور ٹرالر پل پر ہی بند کرکے چلاگیا تھا، اندھیرا ہونے کی وجہ سے ٹرالر متوفی رضوان کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے نظر نہیں آیا اور وہ اس سے ٹکرا گیا۔دوسری جانب گھر کی دیوار گرنے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔شہر قائد میں ڈیفنس کے علاقے قیوم آباد میں واقع گھر کی دیوار 2 کمسن بچیوں پر اچانک آگری، سر پرملبہ گرنے کے نتیجے میں دونوں بہنیں شدید زخمی ہوگئیں، دونوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر 3 سالہ حوریہ اور 5 سالہ جنت جانبر نہ ہوسکی۔پولیس کے مطابق دونوں بچیاں جھولا جھول رہی تھیں کہ اسی دوران دیوار ان پر آگری۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی