کراچی میں لگنے والی سب سے بڑی مویشی منڈی کا 22 سال بعد مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔ مویشی منڈی اب سپر ہائی وے کے بجائے ناردرن بائی پاس پر سجے گی۔ عید الاضحی پر جانوروں کی خریداری کے لیے کراچی والے اب سپر ہائی وے مویشی منڈی نہیں جاسکیں گے کیونکہ دو دہائیوں بعد تیزی سے ہوتی تعمیرات کے سبب سپر ہائی وے سے مویشی منڈی کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔ منتظمین کے مطابق دو ہزار ایکڑ رقبے پر لگنے والی منڈی سابقہ مقام سے محض بارہ کلو میٹر دور ناردرن بائی پاس پر ہے جہاں سخت سیکیورٹی، پانی اور بجلی سمیت دیر تمام اہم سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی مظفراحمد نے کہا کہ نیا مقام ہے کوئی پریشانی نہ ہو، جائزہ لینے کے لیے بیوپاری پہنچنا شروع ہوگئے، منتظمین کے مطابق مویشی منڈی میں وی آئی پی اور جنرل بلاکس بنائے جائیں گے۔ دو ہفتوں میں مویشی منڈی کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی