کراچی کے شہریوں کو گرمی کا سامنا ہے جیسا کہ بحیرہ عرب بننے والے ہوا کے کم دبا ئوکے زیر اثر پارہ بڑھ کر 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ شہر قائد میں اگلے 4 سے 5 روز گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے جاری انتباہ میں بتایا کہ بحیرہ عرب میں زیر اثر نظام کے تحت شہر قائد میں اگلے 4 سے 5 گرم اور خشک موسم رہنے کی توقع ہے۔اس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہے گا جبکہ ہوا کا رخ زیادہ تر شمال مغرب کی جانب رہے گا۔گزشتہ دوروز میں ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریا، جس میں 36 فیصد نمی تھی، جبکہ کم سے کم پارہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد رہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی