i پاکستان

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد کا قتلتازترین

January 10, 2025

شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد کو قتل کر دیا گیا تاہم مختلف پہلوں سے فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پانچ افراد کو قتل کردیا گیا، واقعات گھگرپھاٹک، صفورہ غازی گوٹھ، کورنگی ضیاکالونی میں پیش آئے۔پولیس نے بتایا کہ قائد اباد کے علاقے مسلم اباد میں اپسی جھگڑے کے دوران رشتہ داروں نے فائرنگ کر کے کامران شاہد نامی نوجوان کو قتل اور اس کے بھائی عبید شاہد کو زخمی کر دیا۔ایک واقعے میں محمود اباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے انتظار حسین نامی شہری کو گھر کے اندر گلا کاٹ کر قتل کر دیا جبکہ سپرہائی وے غازی گوٹ کے قریب بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔فائرنگ کے 2 واقعات ممکنہ طور پر ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہیں، تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔دوسری جانب ناظم اباد کے علاقے میں ڈاکوں نے واردات کے دوران فائرنگ کر دی، جس سے ان کا اپنا ہی ساتھی زخمی ہو گیا، لوگوں نے پکڑ کر ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی