شہر قائد میں بڑھتے ہوئے بچوں کے اغوا کے واقعات کے باعث اس کی روک تھام کے لئے مہم چلانے فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی پولیس اور غیر سرکاری تنظیم ملکر آگاہی مہم چلائیں گے، مہم کے دوران محلوں اوراسکول کے باہر آگاہی پر مبنی بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔پارکس اور کمیونٹی سینٹرز پر بھی پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے، بینرز میں تصاویر اورتحریروں کے ذریعے بچوں کو مختلف ہدایات اور ترغیب دی جائے گی کہ بچے اجنبی لوگوں سے بات چیت یا کوئی گفٹ قبول نہ کریں۔ والدین کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی ہدایات جاری کی جائے گی کہ اسکول اور مدرسے میں بچوں کو اکیلے نہ بھیجیں۔خیال رہے کراچی میں حالیہ کچھ عرصے میں اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، 15 جنوری کو پورٹ سٹی کے گارڈن ایریا میں دو چھوٹے لڑکے لاپتہ ہو گئے۔ لاپتہ ہونے والے بچوں میں 5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا شامل ہیں، لاپتہ بچوں کے اہل خانہ نے گارڈن تھانے میں اغوا یا اغوا کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی تاہم آج تک ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی