i پاکستان

کراچی میں ایک اور غیر ملکی فوڈ چین پر مشتعل ہجوم کا دھاوا، 10 افراد زیرِحراستتازترین

April 11, 2025

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں غیرملکی فوڈ چین شاپ مشتعل ہجوم کا دھاوا بولنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے دس افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں غیر ملکی فوڈ چین شاپ پر مشتعل ہجوم نے دھاوا بول دیا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا، ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا دس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کو کنٹرول کیا تاہم غیرملکی فوڈچین شاپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ریسٹورنٹ پر تعینات پولیس موبائل افسرنے سمجھداری کا مظاہرہ کیا اور ایس آئی نے دھاوا بولنے کیلئے آنے والوں کو مذاکرات میں لگائے رکھا، اس دوران اضافی نفری نے آکر ہنگامہ آرائی کرنے والوں کوحراست میں لے لیا۔ قبل ازیں گذشتہ روز کراچی گڈاپ میں غیر ملکی فوڈ چین شاپ پر مشتعل افراد نے دھاوا بولا تھا تاہم پولیس کی بھاری نفری نے مشتعل افراد پر لاٹھی چارج کر کے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ شام6 بجے متعدد افراد فوڈ شاپ پراحتجاج کے لئے آئے، پولیس اسٹیشن ساتھ ہی ہونے کے باعث اہلکار بروقت پہنچے اور بروقت کارروائی کر کے 9 افراد کو حراست میں لیا گیا۔اس سے پہلے کراچی میں ڈیفنس خیابان اتحاداور بہادرآباد میں بھی غیرملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد نے حملہ کرکے توڑپھوڑ کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی