محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا ایک نیا سلسلہ 26 اگست سے صوبہ سندھ پر اثرانداز ہوگا جس کے سبب 27 تا 28 اگست کے درمیان کراچی میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں بھی چل پڑی ہیں جبکہ ہواں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے۔اگلے 2 سے 3 روز کے دوران دن کے وقت موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بدھ کو موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی