i پاکستان

کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں اورعمارتیں خالی کرانے کا فیصلہتازترین

July 13, 2024

حکومت سندھ نے صوبے بھر میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں اور عمارتیں ایک ماہ  کے اندر خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرصدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کا بارواں اجلاس ہواجس میں صوبے بھرمحکمہ ٹرانسپورٹ کی عمارتیں اور زمینیں ایک ماہ کے اندرخالی کرانے کی منظوری دی گئی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ نگراں دورحکومت میں بی آرٹی منصوبوں پر کام روک دیا گیا تھا جس کی وجہ سے منصوبوں میں تاخیر ہوئی،اب حکومت سندھ ٹرانسپورٹ کے تمام پروجیکٹس کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی