i پاکستان

کراچی، لانڈھی کے قریب مال بردار ٹرکوں کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی،پولیس ہوائی فائرنگ،ملزمان موقع سے فرارتازترین

February 11, 2025

کراچی کے علاقے لانڈھی چھ کے قریب منگل کی علی الصبح نامعلوم ملزمان نے دو مال بردار ٹرکوں کو آگ لگا دی۔آگ لگنے کے باعث ایک ٹرک کا اگلا حصہ جل کر تباہ ہوگیا، جبکہ دوسرے ٹرک کو بروقت کارروائی کے ذریعے بچا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی، اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ایس ایچ او لانڈھی ملک سلیم کے مطابق پولیس نے ملزمان کو فرار ہوتے ہوئے دیکھ کر ہوائی فائرنگ کی، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس واردات میں ملوث افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔ایس ایچ او ملک سلیم نے مزید بتایا کہ آگ لگانے کا واقعہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی