کراچی میں کورنگی میں جام صادق پل آج 14 سے 17 مارچ تک ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق جام صادق پل پر صبح 7 سے دوپہر 2 بجے تک ترقیاتی کام کیاجائیگا، اس دوران اور کورنگی، اخترکالونی اور کورنگی انڈسٹریل ایریا سے ٹریفک کوکورنگی روڈسے متبادل راستہ دیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کا بتانا ہیکہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے ٹریفک کوگودام چورنگی سے فیض محمد روڈ بھیجاجائیگا۔دوسری جانب ڈیفنس سے ائیرپورٹ جانے والے کورنگی روڈ،کالاپل اور ایف ٹی سی فلائی کا راستہ استعمال کریں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی