کراچی کے علاقے اورنگی گلشن بہار میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 14 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ڈاکوئوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے حسین کے ماموں نے پولیس کو بتایا کہ حسین مسجد کے باہر بیٹھا تھاجس دوران ڈاکوں نے اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ مقتول کے ماموں کے مطابق بھانجے نے فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑا تو وہ اسے گھسیٹتے ہوئے لے گئے، حسین حافظ قرآن تھا اور اب عالم بن رہا تھا۔دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا جب کہ ایک ملزم زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔پولیس کے مطا بق موٹرسائیکل سوار 2 مسلح ملزمان ایک راہگیر کو لوٹ رہے تھے جس دوران قریب موجود شہری نے اپنے اسلحہ سے ملزمان پر فائرنگ کردی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی